پنجاب یونیورسٹی نے شبنم گل کو سرقہ کرنے پر تدریس کے لئے نااہل قرار دیا، ایم فل کی رجسٹریشن منسوخ کی


ذرائع کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل کی بہن شبنم گل 2007 میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کشمیریات میں ایم فل کی طالبہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کو آزاد جموں کشمیر کے سوشل ویلفیئر افسر سعید اسد کے طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ شعبہ کشمیریات کی دو طالبات شبنم گل اور عندلیب صابرہ نے ان کے ایم اے کے تھیسس بعنوان "کے ایچ خورشید – زندگی اور خدمات” سے مواد چوری کر کے اپنی مشترکہ کتاب "تاریخ کشمیر – تادم تحریر” میں شامل کیا ہے۔ یہ کتاب 2006 میں فاروق سنز نے شائع کی تھی۔ مذکورہ افسر نے یہ الزام بھی لگایا کہ دونوں طالبات نے ان کے تحقیقی پیپر بعنوان "کشمیر کی سیاسی جماعتیں” سے بھی مواد چوری کیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے الزامات کی تحقیق کی اور ثبوت ملنے پر دونوں طالبات کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کی۔ چنانچہ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فوری طور دونوں طالبات (شبنم گل اور عندلیب صابرہ) کو ہمہشہ کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں تدریسی خدمات کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ علاوہ ازیں شبنم گل کی ایم فل کے لئے رجسٹریشن بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی نے محترمہ نصرت نثار کو سرقہ شدہ کتاب کا پیش لفظ لکھنے پر سخت تنبیہ بھی کی۔

یہ خبر 13 فروری 2007 کو روز نامہ ڈان میں شائع ہوئی جس کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔

https://www.dawn.com/news/232687

 

Facebook Comments HS