سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ جاری: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام شامل نہیں


سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 10 سے 13 جون 2019 تک کی کاز لسٹ جری کر دی گئی ہے لیکن اس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام شامل نہیں۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیئے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سات بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ججز روسٹر میں مقدمات کی سماعت کے لیئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام شامل نہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ صرف ایک دن 13 جون کو مقدمات کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے صدر پاکستان کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا (سندھ ہائی کورٹ) کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں آمدن سے زائد اضافوں، کوڈ آف کنڈٹ وغیرہ سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا جس میں آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کے لئے کہا گیا ہے۔ کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس آف پاکستان نے اس حوالے سے سماعت کے لیئے اٹارنی جنرل ودیگر کو 14 جون کے لیئے نوٹس جاری کیے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).