عمران خان کو کابینہ میں کس شخص سے خطرہ ہے جسے ملاقات کے لئے انتظار تک کروایا جاتا ہے


معروف صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے جسے ملاقات کرنے کے لیے انتظار بھی کروایا جا تا ہے۔

ٹوئٹر پر سینئر صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے وہ شخص شاہ محمود قریشی ہے اسی لیے اکثر شاہ محمود کو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔ بعض وزرا تو سیدھے وزیراعظم کے دفتر میں پہنچتے ہیں مگر شاہ محمود قریشی کو یہ سہولت حاصل نہیں۔

قبل ازیں اعزاز سید ہی نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے ساتھ طیارے میں بھی نہیں لے کر گئے ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سعودی عرب او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود کو جگہ کی کمی کا کہہ کر وزیراعظم کے طیارے میں لے جانے سے انکار کر دیا گیا ۔ وزیر خارجہ کو سعودی عرب پہنچنے کے لئے متبادل بندوبست کرنا پڑا‘‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).