فردوس اعوان بھی رویت ہلال تنازع میں کود پڑیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی رویت ہلال کے تنازع پر میدان میں کود پڑیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا سے آنے والی شہادتوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔ معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ اگلے سال کوشش ہوگی کہ ملک میں ایک عید ہو، اس معاملے پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھی مدد لیں گے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •