صحافی عارف حمید بھٹی کے بھائی طارق حمید بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری (ہائر ایجوکیشن ) پنجاب تعینات کر دیا گیا
باوثوق ذرائع کے مطابق نجی نیوز چینل جی این این کے ایم ڈی صحافی عارف حمید بھٹی کے بھائی طارق حمید بھٹی کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری (ہائر ایجوکیشن ) پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل مقامی کالج میں کالج میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ عارف حمید بھٹی گزشتہ دور حکومت مین آے آر وائی نیوز چینل پر صحافی صابر شاکر کے ساتھ مل کر رپورٹرز نامی پروگرام کرتے تھے۔ یہ پروگرام مسلم لیگ (نواز) کی حلومت کا زبردست ناقد سمجھا جاتا تھا۔ تاہم موجودہ حکومت کے اقتدار مین آنے کے بعد عارف حمید بھٹی اور صابر شاکر میں اختلافات پیدا ہوگئے جن کے نتیجے میں عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی چینل کو خدا حافظ کہہ کر جی این این چینل سے بطور ایم ڈی وابستگی اختیار کر لی۔
Facebook Comments HS



