مردانہ کمزوری کی 10 روزمرہ وجوہات


جنسی عمل کی بھرپور انجام دہی کی صلاھیت میں کمی مردانہ کمزوری کہلاتی ہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے بیشتر ایسی ہیں کہ معمولی احتیاط سے انہیں خود سے دور رکھا جا سکتا ہے۔

1۔ سگریٹ نوشی: ہر قسم کے نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس میں سگریٹ بھی شامل ہے ۔ جب دل اعضا کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو مردانہ کمزوری ہونا یقینی بات ہے۔

2۔ ذیا بیطس: اس بیماری کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار نارمل نہیں رہتی اور اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 50 فیصد مریض مردانہ کمزوری کا سامنا کرتے ہیں۔

3۔ موٹاپا: موٹے لوگ دیگر مسائل کے علاوہ کولیسٹرول کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور نتیجتاً مردانہ کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ 4

۔ دیگر بیماریاں: ہائی بلڈ پریشر، اعصابی بیماریاں، ریڑھ کی ہڈی یا دماغی چوٹ ، الزائمر اور فالج بھی مردانہ کمزوری پیدا ہو سکتی ہے۔

5۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کی صحت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اعضا کو خون کی سپلائی ماند پڑجاتی ہے۔

6۔ ذہنی دباﺅ: ذہنی دباﺅ مردانہ کمزوری کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ورزش کریں، نیند پوری کریں اور لڑائی جھگڑے اور غصے سے بچیں۔

7۔ ڈپریشن: یہ بیماری ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ڈپریشن کی ادویات بھی مردانہ کمزوری پیدا کرتی ہیں ۔

8۔ فحش فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں جنسی طور کمزور کر دیتا ہے۔

9۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گنجے پن کی دوا اسٹرائڈ جنسی جوش میں کمی اور مردانہ کمزوری پیدا کر سکتی ہے۔

10۔ بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ میں مردانہ کمزوری بھی شامل ہے۔ ان میں بلڈ پریشر کی ادویات اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).