ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کے بارے میں غیر حساس تبصرہ کرنے پر وینا ملک تنقید کی زد میں


اپنی بے باک بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر متنازع ٹویٹ کرنے کے بعد موضوع بحث بن گئی ہیں ۔

وینا ملک نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے غیر محتاط انداز اختیار کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیان بازی کی جارہی ہے۔

دو روز قبل ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ اے این 32 ارونچل پریدیش کی فجا میں اچانک گم ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں 13 افراد سوار تھے۔ دن رات کوشش کے باوجود ابھی تک گم شدہ طیارے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ایک طرف ہندوستانی فوج طیارہ تلاش کر رہی ہے اور طیارے کے مسافروں کی جان بچانے کے لئے تشویش پائی جاتی ہے، دوسری طرف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹویٹر پر متنازع پوسٹ شیئر کی ۔ اس ٹویٹ میں وینا نے وزیر اعظم مودی کیلئے قابل اعتراض زبان استعمال کی ۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں کہ وینا نے پاک بھارت معاملات میں دخل دیا ہو۔ اس سے پہلے وینا ملک نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے خلاف بھی کئی قابل اعتراض ٹویٹ کئے تھے، جس پر بالی ووڈ کی کئی اداکاراوں نے ان پر شدید تنقید کی تھی۔

وینا ملک رئلیٹی شو بگ باس کے سیزن چار میں نظر آئی تھی ۔ اس شو کے دوران وہ اداکار اور ماڈل اشمت پٹیل کے ساتھ کئی مرتبہ کھلے عام بوسہ بازی اور مساج کرتی نظر آئی تھیں۔ ان حرکتوں پر انہیں پاکستان اور ہندوستان میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).