خواتین کے آنسو اور مردانہ کمزوری میں انتہائی گہرا تعلق معلوم کر لیا گیا


Weeping Woman 1937 Pablo Picasso

خواتین کی اشک فشانی اکثر مردوں کی طبیعت پر بہت گراں گزرتی ہے، لیکن کیوں؟ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ صرف وہ نہیں جو بظاہر نظر آتی ہے، بلکہ اصل معاملہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہے۔ اس موضوع پر حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ خواتین کے آنسوﺅں اور مردوں کی جنسی تحریک ماند پڑنے کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

دی ٹائم کے مطابق اسرائیلی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں کو خواتین کے آنسوﺅں سے سخت کوفت اسی لئے ہوتی ہے کیونکہ ارتقائی طور پر خواتین کے آنسو مردوں کی جسمانی تحریک اور ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کو دبانے کا باعث بنتے ہیں۔ خواتین کو روتا دیکھ کر مردوں کی جسمانی تحریک ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعوری و لا شوری طور پر خواتین کے آنسو دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

اسرائیل کے ویزمن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے پروفیسر آف نیورو بائیولوجی نوم سوبل کا کہنا تھا ”خواتین کے آنسوﺅں کا تعلق مردوں میں افسردگی یا دکھ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ ہماری تحقیق کے مطابق اس کا تعلق ان کی جنسی تحریک کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس ضمن میں کئے گئے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ 24 مردوں میں سے 17 نے خواتین کے آنسو دیکھنے کے بعد جسمانی تحریک میں واضح کمی محسوس کی۔“

سائنسدان اب خواتین کے آنسوﺅں پر تحقیق کرکے اس کیمیکل کو پہچاننے کی کوشش کررہے یں جو ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کو کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ا مید کی جارہی ہے کہ اس کیمیکل کی مدد سے ایسی دوا تیار کی جاسکے گی جو جنسی مجرموں کو جرائم سے باز رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).