منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایک اور ’’خواب ‘‘ دیکھ  لیا


پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپنے انوکھے خوابوں کے حوالے سے شہرت پانے والے منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ایک نیا خواب دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اچانک وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے. انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی بنانے والوں کو ان سے دور کیا جا رہا ہے.عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے. پنجاب سے پیپلزپارٹی حکومت مخالف تحریک شروع کرے گی جس کا مرکز جنوبی پنجاب ہوگا اور مختلف جماعتیں میدان میں نکل آئیں گی جس کی وجہ سے موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔

منظور وسان نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 10 جون کو اسلام آباد میں سی ای سی کی بیٹھک ہے جس میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا. پارٹی فیصلے کے بعد احتجاج کی شروعات پنجاب سے کی جائے گی۔ آصف زرداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی ضمانت میں توسیع ہوجائے گی۔ پہلے تو آصف زرداری کے خلاف اربوں کھربوں کی بدعنوانی کی بات کی جا رہی تھی، اب یہ کم ہو کر 3 کروڑ رہ گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).