آصف زرداری کی گرفتاری کا سب سے زیادہ فائدہ اپوزیشن کو ہو گا: حامد میر


سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کا سب سے زیادہ فائدہ اپوزیشن کو ہو گا۔ 2007 میں جو صورتحال تھی وہی تاریخ دہرائے جانے کا امکان ہے ۔

تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتار پر رد عمل پارلیمنٹ کے ااجلاس میں نظر آئے گا جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پہلے ہی حکمت عملی وضع کرنے پا اتفاق کر چکے ہیں۔ بہت سی چیزیں اکھٹی ہو گئی ہے۔ ایک طرف نوازشریف جیل ہیں اور آصف زرداری بھی جیل چلے جائیں گے۔ تیسری طرف ججز کے خلاف ریفرنس ہیں اس پر وکلاءکی تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے کے پی کے میں مظاہرے شروع کر دیئے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر تحریک چلانے کے حق میں ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتار ی کا مجموعی طور پر اپوزیشن کو بہت فائدہ ہو گا ۔ان کا کہناتھاکہ 2007 میں جو صورتحال تھی وہی تاریخ دہرائے جانے کا امکان ہے ، 2007 میں کچھ اپوزیشن پارٹیز پرویز مشرف کی حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں سے بات چیت کر رہی تھی لیکن اچانک جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے معزول کر دیا گیا اور وکلاءنے تحریک شروع کر دی ، سیاسی جماعتیں پیچھے رہ گئیں اور وکلاءکی تحریک آگے نکل گئی جس کے بعد سیاسی جماعتیں وکلا کے پیچھے چلنے پر مجبور ہو گئیں تھیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سیاسی جماعتوں نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ وکلا نے 14 جون سے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور پھرسے سیاسی جماعتوں سے آگے نکل گئے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ سیاسی جماعتیں وکلا کے پیچھے چلیں گی۔ وکلا کا ایشو عدلیہ کی آزادی ہو گا جبکہ سیاسی جماعتوں کا مہنگائی ہو گا۔ صورت حال 2007 سے زیادہ پیچیدہ بھی ہو سکتی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).