امیتابھ بچن کا اکاؤنٹ ہیک، ترک ہیکروں نے کپتان کی تصویر لگا دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا اور ان کے پروفائل پر عمران خان کی تصویر لگا کر اس کی بائیو میں لکھ دیا گیا ”لو پاکستان“۔ یہ اکاؤنٹ پاکستان کے حامی ترک ہیکرز کے ایک گروپ نے ہیک کیا۔

امیتابھ کی پروفائل پکچر ہٹا کر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی۔ ساتھ ایک ٹویٹ لکھ کر پن کر دی گئی جس میں لکھا گیا ”یہ ساری دنیا کے لئے ایک اہم کال ہے۔ ہم آئس لینڈ کی جمہوریہ کی طرف سے ترک فٹ بالروں کے ساتھ بد لحاظی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نرمی سے بات کر رہے ہیں لیکن ہمارے پاس ایک بڑا ڈنڈا ہے اور آپ کو یہاں بڑے سائبر حملے کے بارے میں مطلع کرتے ہیں۔ آس آیلدز ٹم ترک سائبر آرمی“۔

اس کے بعد دوسری ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”بھارتی ریاست جو رمضان میں بے رحمی سے روزہ دار مسلمانوں پر حملے کرتی ہے، وہ اس زمانے میں امت محمدی پر حملہ کر رہی ہے۔ بھارتی مسلمانوں کی ذمہ داری ہمارے سپرد (خلیفہ) عبدالحمید نے کی تھی“۔

ہیکرز نے عمران خان کی تصویر پوسٹ کر کے اس پر لکھا ”لو پاکستان“۔ آس آیلدز ٹم ترک سائبر آرمینے اس سے پہلے شاہد کپور اور ابھیشک بچن کے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیے تھے۔ امیتابھ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے 2015 میں بھی ہیک کیا گیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •