آصف علی زرداری کی گرفتاری: پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کی کال دے دی


پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج اور عوامی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

جیونیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کی کال دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے اور اے پی سی میں شرکت کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی۔ صوبائی سطح پر لیبر اور ورکر کنونشنز منعقد کئے جائیں گے۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہی ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں۔ اجلاس میں میں مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف بھی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).