حکومت کو حقیقی خطرہ مولانا فضل الرحمان سے درپیش ہے: حامد میر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 

حامد میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلا سکیں لیکن مولانا فضل الرحمان اگر اسلام آباد کی طرف آ گئے تو پھر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ان کے ساتھ ملیں گی۔ اس لئے حکومت کے لئے نہ ن لیگ خطرہ ہے اور نہ پیپلز پارٹی لیکن مولانا فضل الرحمان خطرہ ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن نے احتجاج کرنا ہے تو شوق سے کرے۔ این آر او تو کسی کو نہیں ملا۔ وزیر اعظم جب خود کہہ چکے ہیں کہ احتجاج شوق سے کریں تو اب آصف زرداری کی گرفتاری پر جو تھوڑا بہت احتجاج ہوا ہے تو پھر کچھ لوگوں کے ہاتھ پاﺅں کیوں پھول گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری بہت اہم نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کی بھی کوئی شخصیت گرفتار ہو جائے تو پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس پوزیشن میں نہیں کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلا سکیں لیکن مولانا فضل الرحمان اگر اسلام آباد کی طرف آ گئے تو پھر صورت حال فیصلہ کن ہو جائے گی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •