جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس ایڈووکیٹ شہزاد وحید کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ ریفرنس کی کاپی صدر مملکت اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ بادی النظر میں یہ مس کنڈکٹ ہے۔ معزز جج کوڈ آف کنڈکٹ کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا۔ اس ریفرنس کے کچھ حصے میڈیا پر نشر ہوئے تھے، جس پر معزز جج نے صدر پاکستان کو خطوط لکھے تھے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •