بتایا جائے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے خاموش لمحوں میں کیا کہا گیا تھا: مولانا فضل الرحمان


جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو خود اپنی تقریر پر اختیار نہیں ہے۔ بتایا جائے کہ تقریر کے دوران خاموش لمحوں میں کیا کہا گیا تھا۔ احتساب کے نام پر سیاسی کھیل کھیلنے والوں کا احتساب ہم خود کریں گے۔ امپائر کوئی نہیں ہے، امپائر ہم خود ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رات کے 12 بجے تقریر کرنے کی کیا تک تھی؟ یہ کون سا وقت ہے قوم سے خطاب کرنے کا؟ ۔ انہوں نے وزیر اعظم کی تقریر میں آنے والی تکنیکی خرابیوں پر بھی سوال اٹھایا اور کہا اس بیچارے کو اپنی تقریر نشر کرنے پر بھی اختیار نہیں ۔

عمران خان کی جانب سے اپنے خطاب میں غزوہ بدر اور غزوہ احد کے بارے میں غیر محتاط الفاظ کے انتخاب پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمہیں دین اور مذہب کا نہیں معلوم تو بونگی نہ مارا کرو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).