منتخب ہوں، باہر سے آ کر نہیں بیٹھا: فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک بار پھر اپنی جماعت کے لوگوں پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے اپنی جماعت کے غیر منتخب مگر بااثر رہنمائوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آیا ہوں، باہر سے آکر نہیں بیٹھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اہم وزارت ہے، ماضی کے نالائق وزرا اور پالیسی سازوں کے سبب یہ کسی کو معلوم ہی نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).