نوازشریف سے جیل میں کاروباری شخصیت میاں منشا کی ملاقات


نجی ٹی وی ” جی این این “ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت میاں منشا نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے شہبازشریف ، مریم نواز ، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب سمیت کئی مسلم لیگی رہنما ملاقات کے لئے جیل پہنچ گئے ہیں تاہم نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت میاں منشا نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے علیحدگی میں ملاقات کی ہے جو کہ تقریبا دس منٹ تک جاری رہی جس دوران نیب کیسز سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے لئے میاں منشا خصوصی پیغام لے کر پہنچے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میاں منشا نشاط ملز اور ایم سی بی بینک کے مالک ہیں اور کاروباری حلقے میں بڑے ناموں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اس سے قبل نواز شریف نے جیل میں مسلم لیگی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ عمران خان اپنی بد انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لئے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ میں ولی، پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).