سپریم کورٹ بار کا جسٹس فائز ریفرنس کے خلاف کل ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حکومتی ریفرنس کے خلاف کل ملک بھر کی عدالتوں میں وکلاء کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حکومتی ریفرنس کے خلاف کل ملک بھر کی عدالتوں کا وکلاء بائیکاٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے بھی دونوں گروپس نے عدالتوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امان اللہ کنرانی نے کہا کہ تمام اداروں اور بارز کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، کل بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے شہری کے طور پر میں خود بھی اظہارِ یک جہتی کے لیے بلوچستان بار کونسل کے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کا حصہ بنوں گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •