آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز: ہسپتال منتقل


سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی کو آصف زرداری کے چیک کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شوگر لیول میں کمی اور بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔

دوسری طرف نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا یہ معمول کا طبی معائنہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).