شنگھائی تعاون تنظیم ڈنر: عمران خان اور نریندرا مودی نے مصافحہ نہیں کیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بشکک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔ وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔ عمران خان اور نریندرمودی نے ہال میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی نشست ہال کے ایک کونے میں اور نریندر مودی کی نشست دوسرے کونے میں تھی۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان اور پیوٹن نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
––>