وفاقی بجٹ 2019-20 غریب عوام کے لئے بہترین بجٹ ہے: ماہر معیشت سید نور


نامور ماہر معیشت، ممتاز ہدایت کار اور پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20 کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سید نور نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے اور غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قومی معیشت موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔

پروڈیوسر سید نور نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).