اہم وفاقی مشیر کے استعفے کی افواہ: وزیر اعظم واپس لینے پر آمادہ کریں گے


 

تحریک انصاف حکومت کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر پالیسی اختلافات کی بنیاد پر شاید مستعفی ہو جائیں۔ اسلام آباد مین افواہیں پھیل رہی ہیں کہ وزارتی حیثیت کے حامل یہ مشیر 5 برآمدی شعبوں کے لئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر خوش نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشیر اس وقت بیرون ملک ہیں اور پیر تک واپس آ جائیں گے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مستعفی ہونے کی صورت ان کی جگہ کون لے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مذکورہ مشیر کی وطن واپسی پر بات کرکے انہیں استعفی واپس لینے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).