کانز فلمی میلے میں ویتنامی ماڈل کے نظرے خوش گزرے لباس پر ہنوئی میں ہنگامہ


گزشتہ مہینے کانز فلمی میلے میں شریک ایک ویتنامی ماڈل کا لباس جرمانے کی رقم شامل ہونے کے بعد بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ويتنامی حکام نے نہ صرف اس لباس کے انتخاب پر کڑی تنقید کی بلکہ بلکہ اب مبینہ طور پر معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کانز فلمی میلے کے سرخ قالین پر انسانی جلد کی بہار دکھانا کچھ نیا نہیں ہے، لیکن ویت نامی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر Ngoc Thien کا ہوادار گاؤن تنازع کی زد میں ہے۔ اگرچہ یہ لباس ویت نام سے 9000 کلومیٹر دور فرانس میں پہنا گیا تھا لیکن ویت نام کے حکام اسے ملکی قوانین میں دی گئی تہذیبی حدود سے تجاوز قرار دے رہے ہیں۔

ثقافت، کھیل اور سیاحت  کے وزیر نے 5 جون کو ہنوئی میں نیشنل اسمبلی سیشن کے دوران قانون سازوں پر زور دیا کہ ” اس فنکارہ (Nguyen Ngoc Thien) کو وزارت نے میلے کے لئے نامزد نہیں کیا تھا۔ اس کا لباس بے حد جارحانہ تھا اور اس پر عوامی نفرت کا اۃطار کیا گیا”

مذکورہ فن کارتہ نے یہ لباس فلم “ایک چھپی ہوئی زندگی” (A Hidden Life) کی اسکریننگ کے لئے زیب تن کیا تھا۔ قریب سے بغور دیکھنے پر اس لباس میں اداکارہ کے میقاس الشباب کا مشاہدہ کیا جا سکتا تھا۔

29 سالہ Thien  نے سیاہ گاؤن کے ساتھ اسی رنگ کے جوتے پہن رکھے تھے۔ گاؤں کے زیریں حصے میں ایک کی بجائے دو عمودی شگاف رکھے گئے تھے جس سے چلتے ہوئے اداکارہ کے مدوران مستورہ نمایاں ہو رہے تھے۔

https://sputniknews.com/asia/201906111075786208-revealing-cannes-outfit-may-fine/?utm_source=adfox_flite_626004&utm_medium=banner&utm_content=3044390&utm_campaign=adfox_site-campaign_41917-63665&ues=1


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).