تھپڑ مارنے پر مقدمہ نہیں ہوتا، بعد میں سوری کہا جا سکتا ہے: فواد چودھری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ سمیع ابراہیم پر غصہ آیا تو اسے تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ مارنے پر مقدمہ نہیں ہوتا، تھپڑ مارکر بندہ یہ بھی تو کہہ سکتا ہے سوری یار۔

فیصل آباد کے سائنس سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا، اپوزیشن کے پاس چائے بنانے والے نہیں، سٹرکوں پر لوگ کہاں سے لائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).