اشرف المخلوقات کتوں کی مثال دیتے ہیں
وہ کہتے ہیں کہ انسان بڑھتا جا رہا ہے اور انسانیت ختم ہو تی جا رہی ہے۔ میں نے چند بندوں کے پوسٹ پڑھے تو بے حد مایوس ہوا اور بہت دکھ پہنچا وہ اس لیے کہ اپنے اپکو اچھا ثابت کرنے کے لئے اشرف المخلوقات کو کتوں کا خطاب دیا گیا۔
حالانکہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں انسان کو اشرف المخلوقات کہا۔ انسانیت ایک بڑا خزانہ ہے اسے لباس میں نہیں، انسان میں تلاش کروں۔ آج کل میں دیکھ رہا ہوں ہر بندہ ان کے لباس۔ گاڑی اور سٹیٹس پہ جاتے ہیں اور ان کے سامنے اپنے اپکو ان کا سپورٹر شو کرتا ہے۔ اس کو وہ یہ اطمنان دلاتا ہے کہ میں آپ کا حامی ہوں اور اپ کے ساتھ ہر میدان میں کھڑا ہوں۔ بہت اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کے یہی الفاظ ہیں کہ ہر بھونکنے والا حالانکہ یہ الفاظ کتوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اچھے گھرانے اور تعلیم یافتہ بندے ان کو کمنٹس میں گریٹ۔ بہت اعلی۔ بہت اچھا جیسے الفاظ لکھتے ہیں۔ ہم اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی بول لیتے ہیں اورا ن جیسے الفاظ سے فساد کی بو اتی ہیں اور پھر جھگڑے جنم لیتے ہیں۔
جب دوسروں سے بڑھ چڑھ کر بولنا ہے تاکہ لوگوں کو اس کی بزرگی کا مرتبہ معلوم ہو جائے تو لوگ اس کے جہل کے مرتبے کو پہچان جاتے ہے۔ کہتے ہیں کہ علم وہ نہیں ہے جو تم نے سیکھا ہے بلکہ علم تووہ ہے جو آپ کے عمل اور کردار سے ظاہر ہوتا ہے۔ انسان کی انسانیت اس وقت ختم ہو جاتی ہے جب اسے دوسروں کی دکھ پر ہنسی آنے لگے۔ تو میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ووٹ اور سیاست اپنی جگہ لیکن دوسروں بے عزتی نہ کی جائے اور ایک اچھے طریقے سے اپنا موقف بیان کریں۔ تاکہ کسی بندے کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انسانیت کو انسان کے معیار کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے انسان کی مخصوص نوعیت جسے ذریعے وہ دوسرے مخلوق سے متصف ہے۔ انسان ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک فرد انسانیت ہے اگر آپ کسی شخص میں انسانیت کی کیفیت کو سمجھنا چاہتے ہیں تو وہ شخص جو لوگوں کے لئے کرتا ہے اس کے بارے میں غور کریں۔ انسانیت کی سب بڑی مثال مدر ٹریسا کی صورت میں خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔
انسانیت کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی اور جہاں کہیں بھی ممکن ہوں، دوسروں کی مدد کرنا۔ انسانیت دوسروں کی مدد کرنے کا نام ہے۔ آخر میں میں یہ کہنا چا ہوں گا کہ اللہ کے لئے نہ اپنے کردار کو خراب کریں اور نہ اپنے خاندان کی بے عزتی کریں۔ جسے چاہوں ووٹ دیں اور بیکار بحث و جھگڑوں سے پرہیز کریں۔ ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


