’جارج کے پاکستان‘ میں صدر عارف علوی کا پروٹوکول


تحریک انصاف کے حکومت میں آنے سے پہلے دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کی طرح صدر مملکت عارف علوی بھی وی وی آئی پی پروٹوکول کے سخت خلاف تھے لیکن صدر بننے کے بعد اب خود ان کا پروٹوکول دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں ہمارے اپنے دیسی انگریز جارج فلٹن بھی صدر مملکت کے پروٹوکول سے متاثر ہوئے اور ردعمل میں انہیں کھری کھری سنا دیں۔

جارج فلٹن معروف صحافی ہیں، وہ گزشتہ 9 سال سے پاکستان میں مقیم ہیں اور پاکستانی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پاکستان میں کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کر چکے ہیں جن میں ایک ’جارج کا پاکستان‘ نامی پروگرام بھی تھا۔

انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی کا پروٹوکول دیکھ کر وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائیو ویڈیو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں صدر عارف علوی سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک طرف آپ وی وی آئی پی پروٹوکول کے سخت مخالف ہیں اور دوسری طرف خود اتنے پروٹوکول میں سفر کرتے ہیں۔ میں جم سے نکلا ہوں اور ٹریفک پولیس والوں نے مجھے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا پروٹوکول لگا ہوا ہے اور میں اپنی گاڑی پارکنگ سے نہیں نکال سکتا۔ آپ ایک طرح پروٹوکول کی مخالفت کرتے ہیں اور دوسری طرف اس کے مزے لے رہے ہیں، کیا یہ کھلی منافقت نہیں ہے؟“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).