عمران خان کا سمیع ابراہیم کو ٹیلیفون، سینئر صحافی سے فیصل آباد واقعہ پر اظہار افسوس


وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کیا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک سماجی تقریب میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔

پیر کو وزیرِ اعظم نے سینئر صحافی کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر نوٹس لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی کی عزتِ نفس مجروح ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم حصے ہیں۔ نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).