چھ نکات پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کروں گا۔ ہم بلیک میلنگ نہیں کر رہے: سردار اختر جان مینگل حکومت پر برہم


بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ چھ نکا ت پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کروں گا۔ بلیک میلنگ تب ہوتی جب ہم وزارتوں اور اعلیٰ عہدوں کی بات کرتے، ہم صرف محروم صوبے کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالے بغیر یہاں دیرپا امن لانا ناممکن ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ہر حکومت کی ترجیح ہونا چاہیے تھی جو ماضی میں نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلیک میلنگ نہیں کر رہے، ہم ایسی کوئی چیز نہیں مانگ رہے جس سے میری ذات یا جماعت کو کوئی فائدہ پہنچے گا۔

ہم نے بلوچستان کے عوا م کے لئے انصاف مانگا ہے۔ صوبے کے بعد عوام کئی دہائیوں سے نظر انداز اور محروم رہنے کے بعد انصاف کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انفراسڑکچر، تعلیم، صحت کی سہولیات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔ اس کے بغیر کوئی حکومت صوبے میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).