اسلام آباد پارک میں لڑکیوں کے سامنے اپنے نازک اعضا کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار


اسلام آباد کے سیکٹر ایف 9 کے پارک میں ایک شخص کئی ماہ سے لڑکیوں کے سامنے اپنے نازک اعضا کی نمائش کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ایک خاتون نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس شخص کی گرفتاری میں مدد دینے والی خاتون طوبیٰ سید نے یہ واقعہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جہاں وہ لکھتی ہیں کہ ایف نائن پارک میں یہ شخص آئے روز یہ قبیح حرکت کرتا تھا اور میں بھی دو بار اس کا شکار ہو چکی تھی۔

طوبیٰ لکھتی ہے کہ ”پہلی بار چند ماہ قبل اس نے میرے سامنے یہ حرکت کی تھی اور میں اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑی تھی لیکن وہ میرے ہاتھ نہیں آیا۔ تاہم اس بار میں اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔ اسے پکڑکر میں نے پولیس کو فون کیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس وقت وہ پولیس سٹیشن میں ہے اور میں نے اس کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

طوبیٰ سید نے مزید لکھا ہے کہ ”میرے ساتھ میری ایک دوست بھی تھی۔ جب میں اس شخص کے پیچھے بھاگی تو اس نے مجھے روکنے کی کوشش کی، وہ بہت خوفزدہ لگ رہی تھی۔ اگر لڑکیاں خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمت کا مظاہرہ کرتیں تو ایسے مجرموں کو اس حرکت سے بہت پہلے روکا جا سکتا تھا۔“

دوسری طرف پولیس نے طوبی سید کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).