فلم “باجی” میں مہوش حیات کے دھواں دھار آئٹم سانگ پر تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ


پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ منظرعام پر آتے ہی پاکستانیوں نے انہیں دیا گیا تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ ’گینگسٹر گڑیا‘ مبینہ نازیبا مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ یہ آئٹم سانگ اداکارہ میرا کی فلم ’باجی‘ کیلئے فلمایا گیا ہے جس کی ویڈیو میں مہوش حیات نے اپنے ڈانس کے جوہر دکھائے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس آئٹم سانگ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے جن میں سے اکثریت نے انہیں دیا گیا تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے ”بڑے احترام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ہماری ثقافت نہیں ہے، اور یہ سب کرتے ہوئے ہم اچھے بھی نہیں لگتے۔ مہوش نے بہت اچھا کیا ہے اور اس سے بھی کہیں زیادہ بہتر کر سکتی ہے۔“

ایک صارف نے کہا ”اس طرح کے گانوں کا ہماری ثقافت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں یہ فحاشی دکھانے کے بجائے کچھ نیا اور اچھا کرنا چاہئے۔“

ایک صارف کا کہنا تھا ”ہمیں اس طرح کے فحش مواد کو پسند کرنا اور پھیلانا نہیں چاہئے، شرم کریں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).