جنرل عاصم منیر کو چند ماہ بعد ہی ہٹا کر جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کیوں بنایا گیا ؟ دفاعی صحافی وجاہت ایس خان


وزیر اعظم ہاؤس کے غسل خانے سے شہرت پانے والے دفاعی صحافی وجاہت ایس خان نے پاکستان کی فوج میں چند دن قبل اہم ترین عہدوں پر فائز افسران کے عہدے تبدیل کئے جانے پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی تبدیلی پر توجہ مرکوز کروائی ہے جنہیں چند ماہ قبل ہی اس عہدے تعینات کیا گیا تھا

وجاہت ایس خان کا کہنا ہے کہ ا س سے ظاہرہو تا ہے کہ ہیڈکواٹرز میں کچھ ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وجاہت سعید خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے سابقہ افسر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے ابھی اپنی مرضی کے سیکٹر کمانڈرز بھی تعینات نہیں کیے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیڈکواٹرز (آبپارہ) میں کچھ ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ابھی ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالے 8 ماہ ہی ہوئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی اور اب انھیں کور کمانڈر گوجرانوالہ بنا دیا گیا ہے۔

وجاہت سعیدخان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی پوسٹنگ کم سے سے کم 18 مہینے ہونی چاہیے تھی، سوائے اس کے کہ کوئی طبی ، قانونی یا جنگی ہنگامی صورتحال پیش نہ آ جائے ،عام طور پر تھری سٹار جنرل کا دورانیہ ملازمت کا آدھا حصہ کمانڈ کرتے ہوئے گزرتا ہے اور آدھا سٹاف پوزیشن پر۔

وجاہت ایس خان نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق عاصم منیر کے اعتماد کے کچھ لوگوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جو کہ ان کے قریبی ہیں۔ انہیں گوجرانوالہ میں کور کمانڈر لگا دیا گیا ہے۔ ان کے لئے یہ ایک اہم ذمہ داری کا علاقہ ہے جو کہ سیالکوٹ میں ہونے والی کشیدہ صورتحال کو دیکھتا ہے، لیکن تاہم یہ ایسی تعیناتی نہیں کہ یہاں کسی اور کو نہیں لیا جا سکتا تھا۔ یہ پیش رفت قبل از وقت اور غیر معمولی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس آئی ایس آئی میں 2 سٹار رینک کے افسر آدھی درجن سے زائد ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض نے کچھ سیاسی حوالوں سے ملک بھر میں اپنی شماخت بنائی۔ ان کی حالیہ ترقی اور تعیناتی نے 2022 یا 2023 میں ہونے والی آرمی چیف کی تعیناتی کی دوڑ میں انہیں ایک سازگار پوزیشن پر کھڑا کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).