لڑکی کے ساتھ بولڈ فوٹوشوٹ نے اداکارہ نیتو چندرا کا کیریر تباہ کر دیا


نیتو چندرا صرف گلیمرس اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایکشن آرٹس میں اپنی کارکردگی سے بھی پہچانی جاتی تیں۔ سال 1997 میں ورلڈ تائیکوانڈوچیمپئن شپ ہانگ کانگ میں نیتو ہندستان کا نام اونچا کر چکی ہیں،۔

اپنی بے باکی کیلئے پہچانی جانے والی اداکارہ اور ماڈل نیتو چندرا آج اپنا 35واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ نیتو اپنی فلموں میں تو کچھ خاص کمال نہیں کر سکیں لیکن ان کی بولڈ تصویروں نے زبردست شہرت پائی۔ نیتو چندرا کے ایک بکنی شوٹ پر تو ایسا ہنگامہ اٹھا کہ اس فوٹو شوٹ کو ہی بند کردیا گیا تھا۔۔

نیتو نے سالوں پہلے بکنی میں کریشکا گپتا نام کی ماڈل کے ساتھ انٹیمیٹ فوٹوشوٹ کروایا تھا۔ یہ فوٹوشوٹ ایک میگزین این مین میگزین کیلئے تھا۔ جو ہوٹل کی لابی میں شوٹ کیا گیاتھا۔ اس بولڈ فوٹوشوٹ میں کچھ لوگوں کو تصویریں کافی قابل اعتراض لگیں۔ فوٹو شوٹ پر تنازع ایسا بڑھا کہ کئی سیاسی پارٹیوں نے بھی اس کی مخالفت کرنا شروع کردیا۔۔

بڑھتے تنازعہ کو دہکھتے ہوئے اس فوٹو شوٹ پر پابندی لگا دی گئی اور میگزین نے بھی یہ تصویریں واپس لے لی تھیں۔۔

نیتو چندرا نے بالی ووڈ میں 2005 میں آئی فلم ‘گرم مصالحہ’ سے ڈیبیوکیا تھا۔ اس کے علاوہ نیتو اپنی لو لائف کے حوالے سے بھی سرخیوں میں رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کافی وقت تک اداکار رندیپ ہڈا کو ڈیٹ کیا۔ بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ اگرچہ نیتو چندرا نے اس معاملے میں کبھی کوئی رسمی بیان نہیں دیا تھا

Facebook Comments HS