وزیراعظم عمران خان صحابہ کے خلاف تقریر پر قوم سے معافی مانگیں : سینیٹر عطا الرحمٰن


سینیٹ میں بحث کے دوران مولانا عطاء الرحمٰن نے بجٹ کو یہودیوں کا بجٹ قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پارلیمنٹ میں ناموس تحفظ صحابہ کی بات نہیں کرسکتے تو پھر کہاں کریں گے۔

ایک ذمہ دار شخص اس طرح کی گفتگو کرے تو مسلمانوں کے جذبات تو بھڑکیں گے۔ جب تک وہ قوم سے معافی نہیں مانگتا، ہم چپ نہیں رہیں گے۔ قرآن صحابہ کرام کی بہادری کی گواہی دیتا ہے۔ اگر میں صحابہ کی بات نہیں کر سکتا تو سینٹ کی نشست پر لعنت بھیجتا ہوں۔ لعنت بھیجتا ہوں ایسے بجٹ پر جس کو آئی ایم ایف نے بنایا۔ حکمرانوں کو اپنی زبانوں کو لگام دینا ہو گی۔

Facebook Comments HS