’عمران خان نے بھٹو کی ایک گندی عادت اپنا لی ہے‘حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ نکار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی ایک وجہ شہرت یہ تھی کہ وہ بہت گندی زبان استعمال کرتے تھے۔ عمران خان کو ایک کریڈٹ یہ ضرور جاتا ہے کہ ان کی جانب سے بھٹو کی ایک عادت اپنائی گئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاہے کہ جن لوگوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ان سے معیشت کا میثاق نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی ایک وجہ شہرت یہ تھی کہ وہ بہت گندی زبان استعمال کرتے تھے، عمران خان کو ایک کریڈٹ یہ ضرور جاتا ہے کہ ان کی جانب سے بھٹو کی ایک عادت اپنائی گئی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بلاول کے غصے کو ان کی عمر کے پیش نظر میں بالکل جائز سمجھتا ہوں لیکن مریم نواز کو اپنی پریس کانفرنس میں کوئی غصہ نہیں آیا حالانکہ اس سے بہت سے غلط سوالات بھی کئے گئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).