یورپ میں شدید گرمی کی لہر، ریکارڈ توڑ درجہ حرارت متوقع


فرانس

سیاح ہوں یا مقامی افراد سب ہی گرمی کے ستائے ہوئے ہیں۔ فرانس میں ایسا ہی ایک سیاح جوڑا ایفل ٹاور کے سامنے واقع فوارے میں بوس و کنار کرتے ہوئے

یورپ میں منگل کے روز بھی درجہ حرارت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا اور یورپی باشندے گرمی کی اس تازہ لہر سے بچاؤ کے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔

سہارا کے ریگستانوں سے آنے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث فرانس میں بچوں کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور بیلجئیم میں جون کے ماہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے اور ان کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

روم

روم میں گرمی کی حدت سے بچنے کا مشہور طریقہ چھتری کا استعمال ہے
فرانس

فرانس کے شہر نائس میں پیر کے روز درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
سوئٹزرلینڈ

گرمی سے بچاؤ کے لیے سوئٹزرلینڈ میں بچوں کو جنیوا جھیل کا ٹھنڈا پانی میسر ہے
ڈنمارک

ڈنمارک میں بھی پانی گرمی سے بچاؤ کا آزمودہ نسخہ ہے
فرانس

فرانس میں نہریں بھی گرمی کے اوقات میں وقت گذارنے کے لیے بہترین جگہ ہیں
سپین

سپین کے شہر میڈرڈ میں بچوں نے فوارے کے پانی سے گرمی کا سدباب کیا
جرمنی

جرمنی کے شہر برلن میں چڑیا گھر میں ایک ہاتھی کو نہلایا جا رہا ہے
آسٹریا

آسٹریا کے ویینا دریا میں سیاح اپنے ہمراہ گملے میں لگا پودا بھی ساتھ لے کر آئے ہیں
لندن

PA
لندن میں رہنے والے خوش نصیب ہیں کہ اسی گرم ہوا کے دباؤ کے باعث وہاں بارشوں اور آندھیوں کا سلسلہ جاری ہے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp