سیم مانکشا: 1971 کی جنگ کے انڈین ہیرو ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟


سیم مانکشا

انڈین فوج کے سابق جنرل سیم مانکشا کی وفات کے گیارہ برس بعد ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے اعلان کی وجہ سے ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مانکشا کو انڈیا میں سب سے عمدہ آرمی جنرل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

سنہ 1971 میں انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے دوران وہ انڈین فوج کے سربراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے

دپیکا پاڈوکون تیزاب حملے کی شکار لڑکی کے روپ میں

کیا انڈیا اور پاکستان جنگ کے متحمل ہوسکتے ہیں؟

یہ جنگ فوجوں کی نہیں میڈیا کی ہے

مانکشا پہلے انڈین فوجی اہلکار تھے جنہیں فیلڈ مارشل کا درجہ حاصل ہوا۔

مانکشا کی زندگی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک ان کی برسی کے موقع پر ریلیز کی گئی۔

فلم کے پوسٹڑ میں وکی کوشل کا حلیہ اور ان کی مانکشا سے غیر معمولی مشابہت حیران کن ہے۔

https://twitter.com/ivishalstar/status/1144149780509024256


https://twitter.com/BongsDiary/status/1144156248901742593


فلم ساز میگھنا گلزار نے انڈین نیوز ایجینسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ فلم ان کی زندگی سے متاثر ضرور ہے لیکن بائیو پِک نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ ایک شخص، اس کی زندگی اور اس کے دور کے بارے میں ہے۔‘

بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے بھی تصویر کے ساتھ لکھا کہ وہ مانکشا کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے ’فخر‘ محسوس کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے ’اعزاز‘ کی بات ہے۔

https://twitter.com/vickykaushal09/status/1144107310857383936

جنرل سیم مانکشا کون تھے؟

سیم مانکشا کی پیدائش سنہ 1914 میں ہوئی تھی۔ ان کے والدین پارسی تھے۔ مانکشا کے فوجی کریئر کا آغاز دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی انڈین آرمی کے دور میں ہوا تھا۔

تقریباً چار دہائیاں اور پانچ جنگیں دیکھنے کے بعد سنہ 2008 میں ان کی وفات ہو گئی۔ انھیں ان کی بہادری کے لیے اکثر سیم بہادر کے نام سے بھی پکارا گیا۔

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سنہ 1971 کی جنگ میں سیم مانکشا کی کارکردگی کے باعث انھیں اس جنگ کے انڈین ہیرو کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/_sidd/status/1144146565096886272


https://twitter.com/Gen_VKSingh/status/1144145034716962816


https://twitter.com/SwamiGeetika/status/1144149550753386496


مانکشا کو انڈیا کے دو بڑے قومی اعزازوں ’پدم وبھوشن‘ اور ’پدم بھوشن‘ سے بھی نوازا گیا۔

فلم کے پروڈیوسر رونی سکرووالا نے انڈین میڈیا سے کہا کہ ’سیم مانکشا کا نام تاریخ میں انڈیا کے بہترین فوجی کے طور پر درج کیا جائے گا۔‘

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp