ڈالر نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ توڑ دیا: 164 روپے 5 پیسے ناٹ آؤٹ


 روپے کے مقابلے میں ڈالر قیمت میں اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی واقع ہوئی۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.89 روپے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 164 روپے 5 پیسے ہو گئی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).