پانچ ہزار لوگوں کو  پھانسی سے پہلے گاڑیوں کے پیچھے باندھ کر سڑکوں پر گھمایا جائے: فیصل واوڈا


کرچی میں چینی کونسلیٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد پستول سے مسلح ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے تحریک انصاف کے دبنگ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملک میں خرابیاں دور کرنے کے نسخے میں ترمیم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں پانچ ہزار لوگوں کو پھانسی دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

اب قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے اپنے چند روز پہلے دیے گئے متنازع بیان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی سوچ ہے کہ پانچ ہزار لوگوں کو لٹکانے سے پہلے ان لوگوں کو گاڑیوں کے پیچھے باندھ کر چوراہوں پر گھمایا جائے اور پھر پھانسی دی جائے۔

واضح رہے اس سے قبل فیصل واوڈا ملک میں نوکریوں کی بارش ہونے کے حوالے سے بھی بیان دے چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).