انگلینڈ بمقابلہ انڈیا: پاکستانی کس کی حمایت کریں گے؟


انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب اس مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہان بہت کچھ واضح ہوتا جا رہا ہے اور بہت کچھ ابھی غیر واضح ہے۔ یعنی ٹورنامنٹ دلچسپے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

جمعرات کو ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد اب انڈین ٹیم اتوار کو میزبان انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔ اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔

جبکہ دوسری طرف جنوبی افریقہ اور نیوزی لین. کو مسلسل شکست دینے کے بعد پاکستان کی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’بھلا ہوا کہ سرفراز ٹاس نہیں جیتے‘

آپ کی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

لیکن پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا صرف اپنی کارکردگی پر منحصر نہیں ہے بلکہ اس کا راستہ اس وقت صاف ہوگا جب وہ اپنے باقی ماندہ میچز تو جیتے ہی جیتے ساتھ میں اتوار کو ہونے والے مقابلے میں انڈیا فاتح ہو اور انگلینڈ کو شکست ہو۔

اسی حساب کے پیش نظر انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمینٹیٹر ناصر حسین نے ٹویٹ کی: ‘یہ سوال تمام پاکستانی فینز سے ہے۔ اتوار کو ہونے والے میچ میں وہ کس کو سپورٹ کریں گے۔ انڈیا یا انگلینڈ؟’

https://twitter.com/nassercricket/status/1143955729151406082

ناصر کی ٹویٹ آنی تھی کہ پاکستانی کرکٹ کے پرستاروں کی جانب سے دھڑا دھڑ جواب آنے لگے۔ کئی جواب تو ایسے تھے جس کی کسی کو شاید امید نہ رہی ہو۔

بعض پاکستانی پرستار نے جواب دیتے ہوغے ‘جے ھند’، لکھا تو کسی نے ‘وندے ماترم’۔

خیال رہے کہ انڈیا میں ‘وندے ماترم’ پر تنازع برقرار ہے۔ کیونکہ اسے بعض حلقوں میں مسلم مخالف تصور کیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/nassercricket/status/1143955729151406082

احمد نامی صارف نے لکھا: ‘ہم اپنے پڑوسیوں سے بہت پیار کرتے ہیں، ہم یقینی طور پر ہندوستان کی حمایت کریں گے۔’

جٹی نامی صارف نے لکھا: ‘انڈیا اور پاکستان دونوں انگلینڈ کے خلاف متحد ہیں۔’

ان اویٹیبل نامی صارف نے کہا: ‘میں ایک پاکستانی ہوں لیکن میں ہندوستان کی حمایت کر رہا ہوں۔ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستان کی ٹیم جیت نہیں پائے گی۔ بھارتی ٹیم ہم سے بہت آگے ہے۔’

سیاست ڈاٹ پی کے کے ویری فائڈ اکاؤنٹ سے قدرے مختلف انداز میں جواب دیا گیا: ‘ہم انگلینڈ کی شکست کی حمایت کرتے ہیں۔’

رانا شازب نامی صارف نے انڈيا کی حمایت کرتے ہوئے دو وجوہات پیش کیں: ‘ایک یہ کہ بھارت ہمارا پڑوسی ہے، اور ان میں کرکٹ کا جنون ہے۔’

ذکی زیدی نامی صارف نے ایک پاکستانی فین کی تصویر ٹویٹ کی جس کی پشت پر ‘وراٹ’ لکھا ہے۔ ذکی نے لکھا: ‘یہ بھی کوئی سوال ہے بھلا؟

https://twitter.com/nassercricket/status/1143955729151406082

کچھ لوگ اس بات پر خوش نظر آئے کہ انڈیا اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان ایسی اچھی اور دوستانہ باتیں ہو رہی ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا: ‘کاش ہمارے رہنما یہ ٹوئٹس پڑھ رہے ہوتے!’

انڈین ٹیم کے مداح بھی اس بات پر مسرور نظر آئے اور انھوں نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے میں کوئی تامل نہیں دکھایا۔

بہرحال بعض پاکستانی مداحوں کے جواب مختلف بھی تھے۔

مثال کے طور پر ناجیہ آفریدی نے لکھا: ‘میں انگلینڈ کی جیت چاہتی ہوں۔ سیمی فائنل میں دوبارہ پاکستان کو ہارتا ہوا دیکھ کر عوام کو دل کا دورہ نہیں پڑوانا ہے۔’

ظفر نے لکھا: ‘یقین کیجیے ہم انگلینڈ کی حمایت کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ مہنگا پڑے گا۔ لہذا انڈیا کی حمایت کریں گے۔ انشا اللہ!’

ان تمام جوابات کے بعد ناصر نے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘میں نے یہ ٹویٹ مذاقاً کیا تھا۔ میرا خیال تھا کہ نصف لوگ اپنی ناراضگی ظاہر کریں گے لیکن بدلے میں بہت محبت اور مزاح ملا۔’

https://twitter.com/nassercricket/status/1143955729151406082

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp