پاکستان بمقابلہ افغانستان: شائقین میں تصادم پر آئی سی سی کا نوٹس


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کے درمیان ہونے والے لڑائی کا نوٹس لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں مداحوں کو گراؤنڈ کے باہر ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جبکہ ایک گروہ لیڈز میں مرکزی سڑک اور گراؤنڈ کے درمیان موجود دروازے پھلانگنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی نظر آیا۔

اطلاعات کے مطابق سٹینڈز میں موجود شائقین کا آپس میں تصادم بھی ہوا جس کے بعد کچھ افراد کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’آئی سی سی کو جھگڑے کے بارے میں علم ہے اور اس حوالے سے سٹیڈیم کی سکیورٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے مزید واقعات نہ ہوں۔’

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘آئی سی سی اس طرح کے رویے کی سخت مذمت کرتی ہے اور مداحوں کی اکثریت کے لیے پریشان کن ایسے کسی بھی غیر سماجی رویے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔’

ویسٹ یارکشائر کی پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں ’گراؤنڈ کے باہر چند لوگوں کے اندر داخل ہونے کی کوشش سے متعلق کچھ اطلاعات ملی تھیں۔’

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پولیس نے گروہ کو کسی مشکل کے بغیر منتشر کر دیا اور گشت پر موجود رہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp