مسلم لیگ (نواز) کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے15 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔ صوبائی اسمبلی کے ن لیگی ارکان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایسے لوگ نقصان اٹھائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).