بھارت میں گھریلو صارفین کے لئے گیس سلنڈر 100 روپے سستا


بھارت میں سبسڈی والے سلنڈر کے گھریلو صارفین کو یکم جولائی سے 737.50 روپے کے بجائے637 روپے کی ادائیگی کرنی ہو گی۔

بغیرسبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈرکی قیمت میں  100.50 روپے فی سلنڈر کمی ہو گئی ہے۔ یکم جولائی سے دہلی میں گھریلو استعمال کا سلنڈر637 روپے میں دستیاب ہو گا۔ تیل کمپنیوں کے مطابق بغیر سبسڈی والےگھریلو سلنڈر کی بازار میں قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ہی سبسڈی والے گھریلو گیس سلنڈر کے لئے رفل لیتے وقت 100.50 روپےکم دینے ہوں گے۔

سبسڈی والے سلنڈرکے گھریلو صارفین کو یکم جولائی سے 737.50 روپے کے بجائے637 روپےکی ادائیگی کرنی ہوگی۔ انڈین آئل کارپوریشن کی پریس ریلیز میں اطلاع دی گئی ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں قیمت گھٹنے اور ڈالر روپے زرمبادلہ کی شرح میں آئی تبدیلی کے سبب ایل پی جی سلنڈر (14.2 کلو) کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

نئی قیمت یکم جولائی سے موثرہوگی۔ گھریلو استعمال کے لئے صارفین کو گیس ری فل لیتے وقت بازار کی قیمت پر ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد سبسڈی رقم صارفین کے بینک اکاونٹ میں ڈالی جاتی ہے۔ صارفین کو ایک سال میں 12 سلنڈر سبسڈی پر ملتے ہیں۔ ایل پی جی سلنڈرکی قیمت میں تازہ کمی کے بعد صارفین کو 142.65 روپے فی سلنڈرکی سبسڈی رقم ملنے پر جولائی 2019 میں سلنڈرکی موثرقیمت 494.35 روپے ہو جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).