میکسیکو: شدید ژالہ باری کے بعد شہر میں برف کا قالین بچھ گیا

Aftermath of freak hailstorm in Mexico's Guadalajara, 1 July 2019

میکسیکو کے شہر گوڈالجاراکے چھ مضافات میں شدید ژالہ باری طوفان کے بعد موٹی تہہ والی برف کا قالین بچھ گیا ہے۔

برف کی تہہ 1.5 میٹر تک موٹی تھی۔ کچھ جگہوں پر تو یہ اتنی موٹی تھی کہ آدھی گاڑیاں اس میں دفن ہو گئیں۔

Aftermath of freak hailstorm in Mexico's Guadalajara, 1 July 2019

پانچ ملین آبادی والے میکسیکو شہر کے شمال میں سڑکوں کی صفائی کے لیے مشینری تعینات کی گئی۔

Aftermath of freak hailstorm in Mexico's Guadalajara, 1 July 2019

مقامی حکام کے مطابق سیلاب اور درخت گرنے کی بھی اطلاعات تھیں لیکن کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔

Aftermath of freak hailstorm in Mexico's Guadalajara, 1 July 2019

اس شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہتا ہے۔ یہاں پہلے بھی ژالہ باری ہوتی رہی ہے لیکن اتنی شدت کے ساتھ نہیں۔

Aftermath of freak hailstorm in Mexico's Guadalajara, 1 July 2019

حکام کا کہنا ہے کہ شہر اور قریبی اضلاع میں 200 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ریاست کے گورنر اینریک الفارو نے اسے ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’پھر ہم خود سے پوچھتے ہیں کہ کیا موسمیاتی تبدیلی حقیقی ہے۔ قدرتی کرشمے کا ایسا مظاہرہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔‘

Aftermath of freak hailstorm in Mexico's Guadalajara, 1 July 2019

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp