آصف علی زرداری کا انٹرویو کس کے ایما پر روکا گیا؟ سینیٹر شیری رحمان


پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عوام سوال کر رہے ہیں کہ صدر آصف زرداری کا انٹرویو کس کے ایما پر روکا گیا؟

شیری رحمان نے مزید کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں غیرعلانیہ سینسرشپ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا صدر آصف زرداری کو حق نہیں کہ وہ اپنا مؤقف بیان کرسکیں؟

شیری رحمان نے کہا کہ انٹرویو روکنے والوں کو غالباً معلوم ہے کہ صدر آصف زرداری کے بیان کردہ سچ کا وہ سامنا نہیں کر سکتے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بدترین جبر اور دباؤ کا شکار ہے۔ یہ کیسی حکومت ہے کہ کبھی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پر پابندی لگائی جاتی ہے تو کبھی انٹرویو کو روکا جاتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عوام کی آوازیں کچل کر عمران خان اپنے انجام کو نہیں بدل سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).