مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حراست میں رانا ثنا اللہ سے ادویات چھین لی گئی ہیں: نجم سیٹھی


مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ہونے والے سلوک  کے حوالے سے معروف صحافی نجم سیٹھی نے تشویشناک دعویٰ کیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ انہیں ذیا بیطس اور خون کے غیر معمولی دباﺅ کا عارضہ بھی لاحق ہے جبکہ ان کی بائیں آنکھ کے قریب خون کا لوتھڑا بھی ہے۔ نجم سیٹھی نے بتایا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو غیر ہوادار کمرے میں رکھا گیا ہے اور ان سے ادویات بھی لے لی گئی ہیں۔ نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے اپنے شوہر کو ادویات پہنچائی تھیں۔

Facebook Comments HS