گرفتاری سے پہلے رانا ثناءاللہ کو خدشہ تھا کہ انہیں قتل کروا دیا جائے گا: جاوید چودھری


معروف صحافی جاوید چودھری نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو گرفتاری سے پہلے یہ خدشات بھی لاحق تھے کہ انہین جان سے مروا دیا جائے گا۔

جاوید چودھری نے کہا کہ 13 مئی کو ایک ٹی وی پروگرام کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مجھ سے کہا کہ یہ شاید آپ کے ساتھ میرا آخری پروگرام ہو۔ جاوید چودھری کے مطابق انہوں نے اس کی وجہ دریافت کی تو رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل رہا۔ مجھے خطرہ ہے کہ میں اگر گرفتار نہ ہوا تو مجھے مروا دیا جائے گا۔

جاوید چودھری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو صرف شک نہیں تھا بلکہ یقین تھا چنانچہ اسی لیے انہوں نے اپنے گارڈز بھی تبدیل کر لیے تھے اور سکیورٹی بھی بڑھا دی تھی۔ اس تبدیلی سے ان کے اردگرد موجود تمام لوگ واقف تھے، لہذا کوئی شخص اینٹی نارکوٹکس فورس کے موقف سے اتفاق نہیں کرے گا۔

معروف صحافی نے کہا کہ یہ کیس بھی مستقبل میں نواز شریف کے ہائی جیکنگ کیس اور چودھری ظہور الٰہی کے خلاف بھینس چوری کا مقدمہ ثابت ہو گا۔ یہ گرفتاری ریاست اور حکومت دونوں کو اخلاقی لحاظ سے کمزور کر دے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).