نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری
مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو نیب ریفرنس میں سزا بدترین ناانصافی ہے، امید ہے انہیں ضرور انصاف ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاناما سے اقامہ تک ریفرنسز کا سفر آج بھی جاری ہے، انتقام پر مبنی فیصلے سنائے گئے، نوازشریف پر لگنے والے الزامات کے ثبوت نہیں ملے لیکن پھر بھی انھیں سزا ہوئی، مفروضوں اور انتقام پر مبنی فیصلے سنائے گئے، نواز شریف پر مقدمات شروع ہونے سے پہلے ہی فیصلے ہوئے، نواز شریف کی بے گناہی کی غیبی مدد آئی ہے، سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے پریس کانفرنس میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی جس میں انہوں نے ن لیگ کے ہمدرد ناصر بٹ کو اپنے گھر پر بلاکر ملاقات کی۔
ارشد ملک نے ویڈیو میں مبینہ طور پر کہا کہ نواز شریف کو سزا سنانے کے بعد میرا ضمیر ملامت کررہا ہے اور مجھے ڈراؤنے خواب آتے ہیں، میں اس کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف پر نہ ہی کوئی الزام ہے نہ ہی کوئی ثبوت ہے، میں نے میاں صاحب سے زیادتی کی۔
جج نے کہا کہ سزا کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے اور کیس میں دہرا معیار اپنایا گیا جو غیر قانونی ہے اور معاملات کو مشکوک بناتا ہے، لندن فلیٹس کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں بنا، حسین نواز پاکستانی شہری نہیں،حسین نواز کے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پیسے سعودی عرب بھجوائے گئے۔
مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کیا تھا نوازشریف کیلئے آخری حد تک جاؤں گی اور انہیں مرسی نہیں بننے دوں گی، تو یہ وہ آخری حد ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کو بھی بعد میں جوڈیشل مرڈر قرار دیا گیا، لیکن میں اب ایک اور سابق وزیراعظم کو غلط فیصلےکی بھینٹ نہیں چڑھنےدوں گی، اس پریس کانفرنس کے بعد مجھے بھی خطرہ ہے، آج پوری دنیا نے دیکھ لیا امپائر سے مل کر کون کھیلتا رہا، دھرنوں کے پیچھے کیا محرکات تھے آج انہیں جاننے کی ضرورت نہیں رہی، عمران خان تم سلیکٹڈ ہو تو تمہیں سلیکٹڈ ہی کہیں گے، تم تاریخ میں کبھی بھی سلیکٹڈ کے لفظ سے جان نہیں چھڑا سکو گے، تمہارے لیے نوازشریف کے خلاف بساط بچھائی گئی، اداروں کی بیساکھیاں چھوڑو میدان میں آ کر مقابلہ کرو۔
مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ آج کے بعد نوازشریف کے خلاف تمام فیصلے دم توڑ چکے ہیں اور اس ویڈیو کے بعد نوازشریف کو قید میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں رہتی، لہذا انہیں فوری طور پر باعزت بری کرتے ہوئے رہا کیا جائے۔ مریم نواز نے خبردار کیا کہ کوئی اس حوالے سے سازش کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ میرے پاس اس سے بھی بڑے ثبوت ہیں جو میں سامنے لے آؤں گی، میری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز۔
PMLN LEADERSHIP PRESS CONFERENCE, LIVE FROM LAHORE https://t.co/oYXocQ1ClY
— PMLN (@pmln_org) July 6, 2019
جب انھوں نے اپنی مرضی کی آواز نکالی ہوتی ہے تو جج ارشد ملک نے ساز violin کی مثال دیتے ہوئے کہا کیسے وہ knob کو گھماتے ہیں tight کرتے ہیں کبھی ادھر کبھی ادھر گھماتے ہیں کبھی ڈھیلا کرتے ہیں pic.twitter.com/Gzor4u61tD
— PMLN (@pmln_org) July 6, 2019
جس جج کے فیصلے کے مطابق نوازشریف صاحب 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں وہ خود ہی اپنے جھوٹے فیصلے کی خامیوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ، ویڈیو دیکھیں اور آپ خود فیصلہ کریں
No allegation of financial corruption or kickbacks or illegal gratification commission pic.twitter.com/FUTwVeEJkz— PMLN (@pmln_org) July 6, 2019
جس جج کے فیصلے کے مطابق نوازشریف صاحب 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں وہ خود ہی اپنے جھوٹے فیصلے کی خامیوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ، ویڈیو دیکھیں اور آپ خود فیصلہ کریں
No evidence of shifting of any money or funds from Pakistan to London or KSAPart1 pic.twitter.com/LCUvF2m1QM
— PMLN (@pmln_org) July 6, 2019
جب انھوں نے اپنی مرضی کے فیصلے کروانے ہوتے ہیں تو کیسے اعلی عہدےپر فائز لوگوں کو پرایشرائز کرتے ہیں اس ویڈیو کو بغور دیکھیں
جج ارشد ملک بتا رہے ہیں کہ نہ ماننے پر بندہ liveable ہی نہ رہے pic.twitter.com/40Std4ciSB— PMLN (@pmln_org) July 6, 2019
جج ارشد ملک : انھوں نے کہا سر آپ چائے پئیں ، تو ایک سیکنڈ ہم آتے ہیں ، ویڈیو(5 سے 7 سال پرانی ) لگا کر واپس آئے اور 2 سے 4 منٹ چل کر ختم ہو گئی ، اتنے دیر میں واپس آئے اور کہنے لگے آپ ٹھیک ۔۔۔ کوئی مسئلہ نہیں ، خیر ہے چائے پئیں pic.twitter.com/R0SgHkggs3
— PMLN (@pmln_org) July 6, 2019


