شراب کے نشے میں دھت جج کی ویڈیو بنائی گئی: فیاض الحسن چوہان


پنجاب کے صوبائی وزیر جنگلات فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر بٹ نے عزت مآب جج ارشد ملک کو شراب کے نشے میں دھت کر کے ویڈیو بنائی۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی تاریخ ہے کہ ان کی جانب سے ن لیگ کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق آصف زرداری نے کیا جبکہ تاریخ میں لکھا جائے گا نواز شریف کی پارٹی کا بیڑا غرق مریم صفدر نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ایک گھٹیا حرکت کی ہے۔ شراب کے نشے میں دھت ایک جج کو اپنے اس بندے کے ذریعے بدنام کیا گیا جس کا میرے ساتھ ذاتی تعلق ہے۔ ناصر بٹ پانچ قتلوں میں ملوث ہے اور لندن میں بھی کئی جرائم میں ملوث ہے۔ اس کے ذریعے ایک جج کوشراب کے نشے میں دھت کرکے اس کی ویڈیو بنائی جاتی ہے۔ شراب کے ٹن ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ اس سے گھٹیا حرکت اور کیا ہو سکتی ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).