تہلکہ خیز پریس کانفرنس ختم کرتے ہی مریم نواز والدہ کی قبر پر پہنچ گئیں


مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس نے سیاسی منظر نامے پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ ہر طرف مریم نواز کے سخت موقف کا تذکرہ جاری ہے۔ ایسے میں مریم نواز پریس کانفرنس سے فارغ ہو کر سیدھا اپنی والدہ کی قبر پر پہنچ گئیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے والدہ کی قبر پر بیٹھے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کر دیا۔ ہم سب اللہ کا جتنا شکر کریں کم ہے۔ امی سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟ پریس کانفرنس سے سیدھا امی کے پاس گئی“۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).