جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ برطانیہ سے کروایا جا چکا ہے: صحافی عمران یعقوب


نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام ویو پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عمران یعقوب نے نواز شریف گھرانے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چھ جولائی کو مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں دکھائی جانی والی مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ برطانیہ کی ایک وقیع فرم سے کروایا جا چکا ہے اور اس کے نتائج کا دستاویزی ثبوت مسلم لیگ (ن) کے پاس موجود ہے۔

تاہم عمران یعقوب نے رائے دی کہ بیرون ملک کروائی جانے والے مبینہ فرانزک آڈٹ کی پاکستانی عدالتوں میں بطور شہادت قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ چنانچہ اعلیٰ عدلیہ کو چاہیے کہ اس معاملے پر از خود نوٹس لے کیونکہ اس ویڈیو سے پاکستان کے عدالتی نظام پر گہرے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).